کوئٹہ ( آن لائن)جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی سیدعبدالستارشاہ چشتی نے کہا کہ کوئٹہ شہراورگردنواح میں بجلی کی آنکھ مچولی ‘گیس پریشر میںکمی‘ پانی کی قلت اورآٹے کی قیمتوں میں بے تحاشااضافے نے لوگوں کاسکون چھین لیاہے انہوںنے وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ شہری موسم گرما میں بھی گیس کی سہولت سے محروم ہے تودوسری جانب سیلاب متاثرین تاحال کھلے آسمان تلے امداد کے منتظرہیں اربوںر وپے کی امداد آنے کے باوجود بلوچستان کے متاثرین نان شبینہ کیلئے پریشان ہیں۔