اوکاڑہ (وارث حیدری) نوازشریف نے عمران خان کی ممکنہ ایجی ٹیشن کے کاؤنٹر کیلئے حکمران اتحاد کی ”ایگریسو“ حکمت عملی کی توثیق کر دی، حکومتی فیصلوں میں اتحادیوں کو شامل رکھنے پر وزیر اعظم کی تعریف، اتحادی جماعتوں کو معاہدوں کی مکمل پاسداری کی یقین دہانی کرادی گئی
ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ فوری نئے الیکشن کا مطالبہ مسترد کرنے کے بعدعمران خان کی طرف سے لانگ مارچ کی صورت میں ایجی ٹیشن کی سیاست کی جو بات کی گئی اس پر حکمران اتحاد نے آئین وقانون کے دائرے میں ”ایگریسو“ حکمت عملی باہمی مشاورت سے ترتیب دی ہے.
مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے اس کی تعریف کرتے ہوئے توثیق کر دی ہے نوازشریف انتہائی خوش ہیں کہ حکمران اتحاد تمام تر منفی پروپیگنڈوں کے باوجود متحد و متفق ہے انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کو شاباش دی کہ وہ ہر حکومتی فیصلے میں حکمران اتحاد کو شامل کر رہے ہیں عوام کو فوری ریلیف دینے کیلئے معاشی ماہرین نے حکمران اتحاد کو جو مختلف آپشنز دیے ہیں۔