اسلام آباد / بھلوال (جنگ نیوز/ نامہ نگار) سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے پرنسپل سیکرٹری چوہدری طارق عزیز انتقال کرگئے وہ دوسال سے علیل تھے اور گزشتہ روز اسلام آباد میں انتقال کرگئے، مرحوم کو بعد از نماز مغرب اسلام آباد سیکٹر ایف ایٹ ٹو میں نماز جنازہ کے بعد سپردخاک کردیا گیا۔ مرحوم کے سوگواران میں ایک بیٹا دو بیٹیاں اور ایک بیوہ موجود ہیں۔ طارق عزیز کا تعلق بھلوال کے چک 9شمالی سے تھا۔ یاد رہے کہ طارق عزیز جنرل پرویز مشرف کے دور صدارت میں ان کے پرنسپل سیکرٹری رہے کچھ عرصہ قبل وہ مشرف کی عیادت کے لیے دبئی بھی گئے تھےطارق عزیز جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے ہم جماعت بھی تھے اور ان کے مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے بھی قریبی تعلقات تھے۔