• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کپتان کی کال کا انتظار‘ حکومت گرا کر ہی واپس آئینگے‘ پرویز خٹک

نوشہرہ ( آن لائن ) تحریک انصاف کے صوبائی صدر پرویز خان خٹک نے کہاہے کہ قوم کو کپتان کی کال کا انتظار ہے‘ اس بار کپتان کی کال پر اسلام آباد جائینگے تو حکومت گراکر ہی واپس آئیں گے ‘وزیراعظم کشکول لیکر غیر ملکی حکمرانوں کے پاؤں پڑ کر پیسے مانگ رہے ہیں لیکن بیرونی ممالک اور این جی اوز ان پر اعتماد کو تیار نہیں‘معیشت خطرناکصورت اختیار کرچکی ہے‘ ملکی نظام چلنے کے قابل نہیں رہا‘ اس صورتحال سے ملک کو کپتان ہی نکال سکتاہے‘الیکشن بھی کپتان دو تہائی اکثریت سے جیتیں گے‘فضل الرحمان سے پوچھتا ہوں کونسی شرائط منواکر موجودہ حکومت کا حصہ بنے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ میں شمولیتی جلسوں اور تنگی خٹک میں ایریگیشن پل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اہم خبریں سے مزید