لاہور(نمائندہ جنگ)پنجاب بار کونسل کے وفد نے چیف جسٹس پاکستان مسٹر جسٹس عمر عطا بندیال سے ملاقات کی۔اس موقع پر وکلاءبرادری کے مسائل کے حل کیلئے باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، وفد میں پنجاب بار کونسل کے وائس چیئر مین سید جعفر طیار بخاری ، چیئر مین ایگزیکٹو کمیٹی محمد فاروق کھوکھر ، چیئر مین پبلی کیشن کمیٹی ملک غلام عباس نسوانہ ، ممبران محمد اقبال ثاقب ، ملک محمد طارق نوناری ، آصف شہزاد چودھری ، ایڈیشنل سیکرٹری رفاقت علی سوہل ، سیکشن آفیسر آفتاب احمد اور علی مرتضیٰ شامل تھے ۔