• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ نے کبھی مسترد نہیں کیا، نواز شریف پارٹی کے سپریم لیڈر، محمد زبیر

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ”آپس کی بات“ میں میزبان منیب فاروق سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کےرہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ ن لیگ نے کبھی بھی نواز شریف کو مسترد نہیں کیاوہ پارٹی کے سپریم لیڈر رہیں گے،صدر اسلام آباد ہائی کورٹ بار، شعیب شاہین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف قانون سے مفرورہیں اشتہاری مجرم ہیں ملزم سے مجرم تک کا سفر بھی وہ طے کرچکے ہیں ۔اپنے طور پر یہ ان کو سپریم لیڈر سمجھیں کچھ کریں اگر ان کا بھائی ان سے مشورہ کرتا ہے تو وہ مشورہ بھی ان کی ڈکٹیشن کے برابر ہوگا،سینئر صحافی و تجزیہ کار، نصرت جاوید نےکہا کہ ہم لوگوں کو بطور صحافی مان لینا چاہئے کہ ہم لوگوں کے تمام ٹاک شوز کا ایجنڈا عمران خان طے کرتے ہیں۔رہنما ن لیگ، محمد زبیر نے کہا کہ اس سے بڑی تعیناتی وہ اپریل میں میاں نواز شریف نے کی تھی۔ کسی کو شک نہیں ہونا چاہئے کہ وزیراعظم کا چناؤ نواز شریف کا ہی تھاوہ کسی کو بھی چن سکتے تھے۔ یہ تو نہیں تھا کہ نواز شریف کو پتہ ہی نہیں تھا اور شہباز شریف وزیراعظم بن گئے۔وزیراعظم کے عہدے کی مرضی نواز شریف کی تھی تو باقی عہدے بھی اہم ہیں تو اتنا حیران ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ ن لیگ نے کبھی بھی نواز شریف کو مسترد نہیں کیاوہ پارٹی کے سپریم لیڈر رہیں گے۔عمران خان فاشسٹ ہیں اور وہ فاشسٹ چیزیں کرکے اس وقت کی اپوزیشن کو یعنی ہم کو ڈرایا دھمکایا کرتے تھے اور جو ہتھکنڈے کرتے تھے وہ سب کو پتہ ہے۔ عمران خان کے پاس تمام وہ حق ہے کہ وہ آئیں مگر اس حد تک آئیں جو کہ ان کو قانون اجازت دیتا ہے قانون ان کو ریڈ زون میں یا ڈی چوک میں اجازت نہیں دیتا۔عمران خان کراچی سے لے کر پشاور تک بالکل بہت بڑے بڑے جلسے کرسکتے ہیں لیکن ان میں دھرنا دینے کی صلاحیت نہیں ہے۔

اہم خبریں سے مزید