اسلام آ باد(پی پی آ ئی) تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے حکومت پر طنزکرتے ہوئے کہاہے کہ اب ملک میں کارنر میٹنگ پر بھی مقدمہ درج کیا جا رہا ہے‘جمہوریت کا جنازہ ہے ذرادھوم سے نکلے ۔ سماجی را بطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں اسد عمر نے کہا ہے کہ سابقہ ایم این اے اسلام آباد علی اعوان پر مقدمہ درج کیا گیا ، ان کا قصور؟ کارنر میٹنگ کی تھی،۔اسد عمر نے کہا کہ رئیس امروہی کے شعر میں معمولی تبدیلی کے ساتھ جمہوریت کا جنازہ ہے،ذرا دھوم سے نکلے۔