لاہور (نمائندہ جنگ) آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ ریفرنسز میں وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست احتساب عدالت نے منظور کرلی۔احتساب عدالت لاہور میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف بیرون ملک سرکاری دورے پر ہیں اس لیے وہ عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ حمزہ شہباز کی طبیعت ناساز ہے جس کے باعث وہ آج پیش نہیں ہوسکتے۔