• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امدادی سامان والے بھاری بھرکم غیرملکی طیارے کی مسلسل لینڈنگ، سکھر ایئرپورٹ کا رن وے اور ٹیکسی وے متاثر

کراچی (افضل ندیم ڈوگر) پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان لے کر آنے والے غیر ملکی بھاری بھرکم طیارے کی مسلسل لینڈنگ کی وجہ سے سکھر ائرپورٹ کا رن وے اور ٹیکسی وے متاثر ہوئے ہیں تاہم ایئرپورٹ کا آپریشن جاری ہے۔ سکھر ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق غیر ملکی C17 ساختہ طیارہ 8 سے 15 ستمبر تک مسلسل سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان لیکر آتا رہا، ذرائع کے امدادی سامان لے کر آنے والے طیارے کی لینڈنگ کی وجہ سے رن وے متاثر ہوا اور وہاں کی متعدد لائٹس کو بھی مبینہ طور پر نقصان پہنچا ہے۔ چار انجن والے طیارے کی لینڈنگ کے باعث رن وے بھی مبینہ طور پر متاثر ہوا ہے۔ انجن THRUSTچالیس ہزار پانڈز سے زیادہ ہونے کی وجہ سے رن وے کی لائٹوں کو بھی نقصان پہنچا۔ طیارے میں 256 ٹن سے زائد وزن کے باعث رن وے پر مبینہ کریک بھی پڑگئے ہیں۔ تاہم ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ پر آپریشن جاری ہے اور رن وے اور ٹیکسی ویز کی فوری مرمت کے لیے کہا جا رہا ہے۔ ایئرپورٹ حکام کے مطابق اس معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے کہ بھاری طیاروں کو سکھر ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت کیوں دی گئی؟
اہم خبریں سے مزید