لاہور ( نمائندہ خصوصی)CCPOلاہور کی تبدیلی کا معاملہ پر وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پنجاب سے کوئی افسر ہماری اجازت کے بغیر اجازت واپس نہیں جائیگا،صوبائی حکومت کی آشیر باد کے بعد سی سی پی او لاہور نے بھی وفاق کو نہ کہہ دیا،وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات، پرویز الٰہی نے گلے لگا لیا،کہا ویل ڈن،وزیراعلیٰ سے ائیر آفیسر کمانڈنگ، سنٹرل ائیر کمانڈ،پاکستان ایئر فورس،ایئر وائس مارشل ظفر اسلم نے بھی ملاقات کی جس میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں اوربحالی کے کاموں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا،ادھر لاہور بند روڈ کے علاقے اکرم پارک میں کھلے مین ہول میں گر کر بچی کے جاں بحق ہونے اورفیصل آباد میں اغواء کے بعد 8 سالہ بچے کے قتل کے واقعات کا بھی انہوں نے نوٹس لیا۔سیکرٹریٹ میں پولیس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ آئینیاورقانونی طورپر پنجاب حکومت مفادعامہ کے تحت افسران کو روک سکتی ہے،افسران کا رہائشی مسئلہ حل کرنے کیلئے جی اوآر میں افسروں کیلئے رہائشی سہولتوں میں اضافہ کرینگے،جی او آر کے بڑے گھروں اورکوٹھیوں کا رقبہ کم کرکے اپارٹمنٹس تعمیر کئے جائینگے، جی او آر میں کئی کوٹھیاں 8،8کنال رقبے پر مشتمل ہیں، 8،8 کنال پرمشتمل گھروں کی جگہ جدید طرز پر اپارٹمنٹس کی تعمیر سے متعدد افسران کی رہائشی ضرورت پوری ہوسکے گی۔