• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانگھڑ میں لوگ بڑی سیاسی جماعتوں سے مایوس ہیں، حامد میر

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیوکے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ کے خصوصی شو میں صوبہ سندھ کے ضلع سانگھڑ کی تحصیل سانگھڑمیں سیلاب کے بعد صورتحال کا جائزہ پیش کیا گیا۔

 میزبان حامد میر نے کہا کہ تحصیل سانگھڑ میں بہت سی سڑکیں اور دونوں اطراف فصلیں پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں،سانگھڑ میں لوگ تمام بڑی سیاسی جماعتوں سے مایوس نظر آتے ہیں،صرف غریب لوگوں کے گھر اور فصلیں ہی نہیں ڈوبیں بلکہ بڑی سیاسی جماعتوں کی ساکھ اور نام بھی ڈوب رہا ہے،متاثرین سیلاب نے کہا کہ ضلع سانگھڑ بچانے اور مال کمانے کیلئے ہمیں زبردستی ڈبویا گیا.

میزبان حامد میر نے کہا کہ اس علاقے میں قبرستان بھی پانی میں ڈوب گئے ہیں جس سے قبروں کو بہت نقصان پہنچا ہے، سندھ کے اکثر علاقوں میں 95فیصد فصلیں تباہ ہوگئی ہیں، اس کا نتیجہ کچھ مہینے بعد ظاہر ہوگا جب پاکستان میں زرعی اجناس کمیاب ہوجائیں گی اور غذائی بحران پیدا ہوگا، تحصیل سانگھڑ کی گلیوں میں پانی کھڑا ہے اور کھمبوں پر پیپلز پارٹی کے کٹے پھٹے پرچم بھی لہرارہے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید