• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نسیم اور شاداب ڈاکٹر سے باتیں کرتے رہے، ٹیم میں حسنین شامل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل سے قبل نسیم شاہ اور شاداب خان مسلسل پاکستانی ٹیم کے ڈاکٹر نجیب سومرو کے ساتھ بات چیت کرتے رہے اور ٹاس کے بعد بابر اعظم نے انکشاف کیا کہ نسیم شاہ کی جگہ محمد حسنین کوشامل کیا گیا ہے۔دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسپورٹ اسٹاف میں شامل ایک رکن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ وہ رکن ٹیم کے ہمراہ گراؤنڈ نہیں آیا۔تاہم نئے پروٹوکول کے تحت اپنے تمام کھلاڑیوں کے کوویڈ ٹیسٹ کرانا لازمی نہیں ہیں۔ میچ شیڈول کے مطابق شروع ہوا۔دریں اثنا انگلینڈ نے لائم ڈاؤسن کو گلیسن کی جگہ ٹیم کا حصہ بنایا ۔ٹاس پر معین علی نے بتایا ٹیم میں تین اسپنرز شامل کئے ہیں۔

اسپورٹس سے مزید