• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شکاریوں سے 2 بازسمیت 4 پرندے بازیاب، آزاد کردیا گیا، وائلڈ لائف

کراچی (اسٹاف رپورٹر)محکمہ جنگلی حیات سندھ نے پورٹ قاسم کے قریب شکاریوں کے اڈے پر چھاپہ مار کر2بازسمیت 4پرندے ریسکیو کرلیے وائلڈ لائف کے مطابق ریسکیوکیے گئے بازوں اور پرندوں کو ملیرکے پرفضا مقام پر آزاد کردیا گیا، وائلڈ لائف سندھ کے کنزرویٹو نے یہ نہیں بتایا کہ شکاریوں کے خلاف وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے یا نہیں۔