• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان نے عدالت سے غیرمشروط معافی نہیں مانگی، وکیل حامد حان

کراچی (ٹی وی رپورٹ)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل حامد حان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے عدالت سے غیرمشروط معافی نہیں مانگی بلکہ یہ کہاہے کہ اگر عدالت کو لگتاہے کہ کوئی ریڈلائن کراس کی ہے تو اس کی معافی مانگنے کو تیار ہیں ۔ گزشتہ روز جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ ‘‘میں میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے حامدخان نے کہاکہ غیرمشروط معافی کا مطلب توہین کا اقرارکرنا ہوتاہے جبکہ عمران خان کا مؤقف یہ ہے کہ انہوں نے توہین عدالت نہیں کی ‘ جو پہلے مؤقف اپنایاتھا اب بھی وہی مؤقف ہے اورحلف نامہ بھی اسی پیرائے میں ہوگا ‘انہوں نے پہلے بھی اپنے دونوں جوابات میں یہی کہاہے کہ عدالت کو مطمئن کرنا چاہتے ہیں کہ ہم نے توہین عدالت نہیں کی‘اگر عدالت محسوس کرتی ہے تو اس کی معذرت کرلیتے ہیں ۔

اہم خبریں سے مزید