• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھر کے شیر مودی بھیگی بلی بن گئے، چین نے ارونا چل کو اپنا حصہ دکھا دیا

سمرقند(نیوز ایجنسی)اروناچل پردیش کو اپنا حصہ ظاہر کرنے پر مودی کی چین کے سامنے ایک نہ چل پائی۔بھارت کو شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں ہزیمت کا سامنا کرنا پڑااور گھر کے شیر مودی بھیگی بلی بن گئے ۔ چین نے نقشہ میں اروناچل پردیش کو اپنا حصہ دکھا دیا۔ بھارت کو شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں ہزیمت کا سامنا ، اقلیتوں کے حقوق سلب کرنیوالےبھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے چین کے سامنے چپ سادھ لی،ذرائع کے مطابق اپنے ملک کی اقلیتوں کے حقوق سلب کرنے والے اور خطے میں دہشت گردی کو فروغ دینے والے مودی جی نے چین کے سامنے چپ سادھ لی۔شمالی سرحد سے بھارتی فوج کی پسپائی کے بعد، چین کی طرف سے جاری کیا گیا خطے کے نقشے پر پرسرار خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔چین کی طرف سے جاری کیے گئے نقشے میں اروناچل پردیش کو بھارت کے بجائے چین کا حصہ دکھایا گیا. مود ی سرکار اجلاس اور اس کے بعد جاری کیے گئے نقشے پر ایک لفظ نہ بول پائی۔

اہم خبریں سے مزید