• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پینا ڈول بنانے کے خام مال کا 85 فیصد ملک میں دستیاب ہے، ڈریپ

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کو ڈریپ افسران نے بتایا ہے کہ پیناڈول بنانے کے خام مال کا 85 فیصد ملک میں دستیاب ، 15 فیصد امپورٹ کرنا پڑتا ہے۔ پاکستان نرسنگ کونسل کے حکام نے بتایا کہ ملک میں 11 ہزار نرسیں ڈگری ہولڈرز دیگر ڈپلومہ ہولڈرز ہیں، 17 ہزار سے زائد نرسیں غیر رجسٹرڈ ہیں۔ گزشتہ روز قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں پی این سی حکام نے بتایا کہ ملک میں نرسنگ ڈگری کلاسز والے 339 اسکول ہیں، 40 فی صد سرکاری، اور 60 فی صد نجی ہیں۔ کمیٹی نے نجی نرسنگ سکولوں کے معیار پر تشویش کا اظہار کیا۔ جمعرات کو افضل ڈھانڈلہ کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی صحت کا اجلاس منعقد ہوا۔
اہم خبریں سے مزید