اقوا م متحدہ ( اے ایف پی) امریکا کی ٹیلی ویژن نیٹ ورک سی این این کی چیف انٹرنیشنل اینکر کرسچین امان پور نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی جانب سے حجاب کے اصرار پر ان سے انٹر ویو ختم کردیا، امان پور کے مطابق صدر رئیسی کے ایک معاون نے سر کے بال ڈھانپنے پر کہا تو امان پور نے انکار کردیا ، انہوں نے کہا وہ نیویارک میں رہتی ہیں جہاں لازمی اسکارف کا کوئی قانون نہیں ہے۔