• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری وسائل کا استعمال، عمران خان کو دوبارہ نوٹس جاری کرنے کا حکم

ااسلام آ باد(پی پی آ ئی) الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں سرکاری وسائل اور ہیلی کاپٹر کے بے دریغ استعمال پر عمران خان کو دوبارہ نوٹس جاری کرنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں ضمنی انتخاب کی مہم میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور سرکاری مشینری کے استعمال کے معاملے پر عمران خان اور وزیر اعلیٰ کے پی محمود خان کے خلاف نوٹسز کی سماعت جمعرات کے روز ہوئی۔کیس کی سماعت ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے کی، الیکن کمیشن کے ممبر بلوچستان نے بتایا ہے کہ ہم نے مجموعی طور پر مختلف حلقوں میں خلاف ورزیوں پر نوٹس جاری کیے ہیں، سرکاری مشینری اور ہیلی کاپٹر کا بے دریغ استعمال کیا گیا ہے اور تمام صوبائی سرکاری مشینری وزیر اعلیٰ کے ہاتھ میں ہے۔الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ عمران خان کی جانب سے کسی کے پیش نہ ہونے پر دوبارہ نوٹس بھجوایا جائے جس کے بعد عمران خان اور محمود خان کے خلاف کیس کی سماعت 29 ستمبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید