• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلاب متاثرین کی دوبارہ آباد کاری بڑا چیلنج ہے ،دردانہ صد یقی

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے مکین لاکھوں کی تعداد میں امدادی کیمپوں میں پڑے امداد اور بحالی کے منتظر ہیں ۔ ان کی رہائش ، لباس اور علاج معالجے کا بندوبست ، دوبارہ آباد کاری کی منصوبہ بندی وقت کا سب سے بڑا چیلنج ہے ۔ ان خیالات کا اظہار حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی نے سیلاب کی تباہ کاریوں کے اثرات اور آباد کاری کی بڑھتی ہوئی ضروریات کے پیش نظر آن لائن مرکزی مشاورتی فورم کی صدارت کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین کی امداد کی تقسیم کے عمل کو شفاف بنانے اور متاثرین کی بحالی کے لیے واچ گروپ تشکیل دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھوٹ پڑے ہیں جبکہ دوسری طرف سرما کی آمد آمد ہے۔ کھلے آسمان تلے پڑے متاثرین کی آباد کاری کا بندوبست ہنگامی بنیادوں پر کرنا نا گزیر ہے۔
اسلام آباد سے مزید