• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کباڑ خانوں اور ٹائر شاپس کے خلاف 37 ایف آئی آر درج

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)محکمہ ماحولیات نے انسداد ڈینگی مہم کے تحت ڈینگی سے متاثرہ پوٹھوہار ٹاؤن میں کباڑ خانوں اور ٹائر شاپس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 37 ایف آئی آرز درج کرائیں ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات ضلع راولپنڈی محمد رفیق ، انسپکٹر ماحولیات انعام الحق ، محمد عرفان،امان اللہ، ارباب ستی، مجتبی ستی اور دیگر پر مشتمل ٹیموں نے 1867 چیکنگ کی ۔ اس دوران 27 جگہوں سے لاروا ملا جس پر 23 جگہوں کو سیل کردیا گیا ۔
اسلام آباد سے مزید