• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیفنس میں بلڈر کی پراسرار موت، متوفی سہیل کا ویڈیو بیان بھی سامنے آگیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گزشتہ روز ڈیفنس میں بلڈر متوفی سہیل کا مرنے سے پہلے کا ویڈیو بیان سامنے آگیا جس میں متوفی نے کہاتھا کہ عامر وحیدخان اور پارٹنر معیز مبینہ طور پر مجھےجان سے مارنا چاہتے ہیں، مجھ پر قرضہ ہے اور میں ذہنی طور پر بہت پریشان ہوں ،میرے پیچھےغنڈے لگا رکھے ہیں ، گزشتہ روز سہیل نامی بلڈر اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں ملا تھا،تفتیشی پولیس کے مطابق پراپرٹی ڈیلر محمد سہیل کا جناح اسپتال میں پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ،ابتدائی رپورٹ کے مطابق محمد سہیل کی موت سر میں گولی لگنے سے ہوئی، پوسٹ مارٹم کی حتمی رپورٹ ایک ہفتے بعد موصول ہوگی، پولیس کا کہنا ہے کہ و اقعہ خود کشی ہے یا قتل اس حوالے سے تفتیش کی جارہی ہے، مقدمے میں محمد سہیل کے2پارٹنرز معیز، عامر وحید اور 3دیگر ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے،معیز اور عامر وحید بیرون ملک مقیم ہیں، دیگر3 ملزمان کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جارہے ہیں لاش کے پاس سے ملنے والے پستول کی فرانزک رپورٹ کاانتظار ہے، جائے وقوعہ کے اطراف کی مختلف سی سی ٹی وی وڈیوز بھی حاصل کی جارہی ہیں۔