• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر اور رضوان کو ٹیم سے نکالنے کا وقت آگیا، ناقدین پر شاہین کا طنز

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شاہین شاہ آفریدی نے بابر اعظم اور محمد رضوان کی ریکارڈ شراکت کاخوب لطف اٹھایا۔ ناقدین کو طنز کا نشانہ بناتے ہوئے انھوں نے ٹوئٹر پر لکھا کہ کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کو ٹیم سے نکالنے کا وقت آگیا ہے۔ اتنے خود غرض کھلاڑی۔ اگر صحیح کھیلتے تو میچ 15 اوورز میں ختم ہوجانا چاہیے تھا۔ یہ آخری اوور تک لے گئے۔ فاسٹ بولر حسن علی نے دونوں کی جوڑی کو ’کنگ بابر اعظم اور سپرمین رضوان‘ قرار دیا شاداب نے یاد رکھیں کہ کنگ ہمیشہ کنگ ہی ہوتا ہے۔ وہاب ریاض نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ میں صرف جارحانہ نہیں کھیلا جاتا۔ بابر اور رضوان نے اپنی رفتار سے کھیلتے ہوئے بولرز اور فیلڈرز پر دباؤ بنائے رکھا۔ سابق وکٹ کیپر راشد لطیف نے کہا اس اوپننگ جوڑی پر اسٹرائیک ریٹ کا دباؤ رہتا ہے مگر دونوں نے اپنے کردار طے کیے ہوئے ہیں۔ ایک کو مشکل پیش آتی ہے تو دوسرا تیز رنز بنانے میں پہل کرتا ہے۔

اسپورٹس سے مزید