• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اگلے ہفتے پاکستان جاکر سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھاؤنگا، اسحاق ڈار

کراچی (نیوز ڈیسک) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان واپسی کی تصدیق کردی۔

جیو نیوز کو انٹرویو میں اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ وطن واپسی پر سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھاؤں گا اور ممکنہ طور پر اگلے ہفتے کے اختتام پر پاکستان میں ہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف جو بھی ڈیوٹی لگائیں گے ماضی کی طرح نبھاؤں گا۔ ان کا کہنا تھاکہ شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر کامیاب دورے کے بعد کل لندن آئینگے اور شہباز و نواز سے مشورہ کرکے جو بھی فیصلہ ہوگا اس پر عمل کروں گا۔

 اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ عدالت نے ہماری درخواست منظور کی اور وارنٹ معطل کرتے ہوئے کہا کہ 7 اکتوبر تک واپسی کرلیں۔

اہم خبریں سے مزید