• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلاب سے متاثرہ چترال میں سڑکوں، اسکول، کلینکس اور انفرا اسٹرکچر کی بحالی شروع کر دی، اقوام متحدہ

پشاور(نمائندہ جنگ)پاکستان میں اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کے ریذیڈنٹ رپریزنٹیٹو کنوٹ اوٹسبی نے کہا ہے کہ سیلا ب سے متا ثر ہ چتر ال میں سڑ کو ں، سکول ، کلینکس اور انفر ا سٹرکچرکی بحا لی شروع کردی ،پاکستان میں تیزی سے پگھلتے ہوئے گلیشیئرز اور برفانی جھیلوں کے پھٹنے کےنتیجے میں آنے والے سیلاب سے کافی نقصان ہوا ہے اور اس بارے میں ابتدائی معلومات حاصل کرنے کے لیے اور متاثرہ کمیونٹی سے ملنے کے لئے چترال کا دورہ کررہے ہیں۔ اپر چترال کی وادی ریشن میں کمیونٹی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے مشن کا مقصد نقصان کی شدت کا اندازہ لگانا اور اسے منظر عام پر لانا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یو این ڈی پی کے ریکوری پلان کے مطابق بہتر کمیونٹی انفراسٹرکچر کی تعمیر جیسے سڑک، پل، سکول، ہیلتھ کلینک، روزگار کی بحالی اور کیش فار ورک اسکیم کے تحت کام شروع کرنے کے ذریعے معاشی سرگرمیاں جاری کرنے، خواتین کے لیے مائیکرو گرانٹس، حکومتی انتظامی نظام ، اس کی عمارتوں کی بحالی اور موسمیاتی تبدیلی کے ساتھ موافقت کے اقدامات میں میں ان کی مدد کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ فوری بحالی کی مدد کے لیے یو این ڈی پی اپنے موجودہ پروگراموں کو آگے بڑھا رہا ہے جبکہ منصوبہ پہلے سے ہی آبپاشی کے چینلز کی بحالی کی سرگرمیاں، چھوٹے پیمانے پر بنیادی انفراسٹرکچر کی بحالی اور تعمیر شروع کر رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید