• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی بحران خطرناک ہو چکا، اگلے 20 دن اہم ہیں، شیخ رشید

اسلام آباد،راولپنڈی،لاہور( نمائندگان جنگ،آئی این پی)سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سماجی ، سیاسی اور اقتصادی بحران انتہائی خوفناک ہو گیا ہے آئندہ 20دن اہم ہیں، مہنگائی وبیروزگاری خانہ جنگی کوجنم دےسکتی ہے ، مطلوبہ نتائج نہ دینے پر پی ڈی ایم کی الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے،میں نے 15اکتوبر تک کا وقت دیا ہے،یہ ملکی سلامتی کا سوال ہے فیصلے ہوجائینگے ، ملک میں جو حالات پیدا ہوئے چاہتا ہوں کہ گرائونڈ ریلیٹی سب دیکھیں،میں سمجھتا ہوں کہ عمران خان کا عدالت میں بیان خوش آئند ہےان کی امیدوں پر پانی پھر گیا ہے ،بلاول بھٹو کہتے ہیں فلائٹ مس ہوگئی اس لئے واشنگٹن چلا گیا،ملک میں آٹے کی قلت ہے ،اتنے حالات خراب ہونے کے باوجود حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ،اگر حالات کو نہ سمجھا گیا تو لوگ حالات اپنے ہاتھوں میں لے لیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں بائیومیٹرک تصدیق کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگواورایک ٹویٹ میں شیخ رشید نے کہا کہ ہماری رٹ میں 72وزراء 92ون کی خلاف ورزی کے اعتراضات ختم ہوئے،آئین اس کی اجازت نہیں دیتا،ایک طرف سیلاب اور وبائی امراض جبکہ دوسری طرف شہباز شریف نیویارک میں اپنی 72ویں سالگرہ منارہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید