• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران لاڈلے نہ ہوتے تو PTI بکھر چکی ہوتی، جاوید لطیف

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ لاڈلے نہ ہوتے تو تمہار ی جماعت بکھر چکی ہوتی، کیا آج بھی لاڈلے کے سہولت کار موجود ہیں،شیخ رشید کی بات پوری ہوتی نظر آ رہی ہے، ریاست کے تحفظ کیلئے ہم کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، اگرریاست کے کو کوئی نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی تو ہم خاموش تماشائی بن کر نہیں بیٹھیں گے،ہم نے کبھی اداروں کو دبائو میں لانے کی کوشش نہیں کی نہ ایسا کبھی ہوگا۔ جمعہ کو پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انصاف کسی کا چہرہ، طاقت یا کمزوری نہیں دیکھتا، سب سے یکساں سلوک کا حامل ہوتا ہے ، ہم کبھی نہیں چاہئیں گے کہ کسی کے ساتھ ایسا سلوک ہو جو ماضی میں ہمارے ساتھ ہوتا رہا ہے، اگر چیزیں نیوٹرل ہوگئی ہیں تو نظربھی آنی چاہئیں،ہم کسی کو یہ نہیں کہتے کہ وہ غدار ہے یا غیرملکی ایجنڈے پر ہے، عمران خان تو کٹ پتلی ہے جس کی اپنی کوئی مرضی نہیں ہوتی،یہ ملک میں فتنہ وفساد اوربدامنی پھیلانا چاہتے ہیں، شیخ رشید اورفواد چوہدری باربار نومبرمیں ہونے والی تقرری کی باتیں کرکے فتنہ وفساد پھیلانا چاہتے ہیں،ہم فتنہ و فساد برپا کرنے نہیں دیں گے ۔
اہم خبریں سے مزید