راولپنڈی (اسٹاف رپورٹر)چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ کا اڈیالہ جیل کا دورہ، قیدیوں سے مسائل سنے،حکام کی جیل میں مسائل ،قیدیوں کیلئے اقدامات پربریفنگ، چیف جسٹس کا چیف چکر کیخلاف محکمانہ کارروائی کاحکم،چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ اطہرمن اللہ نے ہفتہ کو سنٹرل جیل اڈیالہ کادورہ کیا،جیل ذرائع کے مطابق وہ دن 10بجے کے قریب جیل پہنچے ، جسٹس محسن اخترکیانی، جسٹس طارق محمود جہانگیری،جسٹس بابر ستار ، ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج اسلام آبادایسٹ اور ویسٹ ، سپیشل سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب اورسیکرٹری انسانی حقوق بھی انکے ہمراہ تھے ،جیل پہنچنے پر چیف جسٹس کوجیل کے عملے نے سلامی دی ۔