• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی ( سٹاف رپورٹر) قتل کے دو مقدمات کے تین ملزم گرفتار کر لئے گئے ۔تھا نہ نو ن پولیس ٹیم نے اندھے قتل کاسراغ لگاکر ملزم کوگرفتارکرلیا ،مقتول کاحقیقی بیٹا اس کامبینہ قاتل نکلا،پولیس کے مطابق ملزم نے باپ کوقتل کرنے کااعتراف کرلیا ، ملزم کو مجا ز عدالت میں پیش کرکے تفتیش کے لیے جسما نی ریما نڈ حا صل کرلیا گیا ۔ ترجمان اسلام آبادپولیس کے مطابق 3ستمبر کو تھانہ نو ن کے علا قہ میں ایک نامعلوم شخص کی نعش ملی تھی جس پر پولیس نے نامعلوم نعش کے فنگر پرنٹس ٹریس کروائے فنگر پرنٹس رپورٹ سے مقتول کی شناخت خا ن زادہ سکنہ سوات کے نا م سے ہو ئی۔ دوران تفتیش پولیس نے مقتول کے حقیقی بیٹے بلا ل خا ن کو گرفتار کرلیا جس نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ اس نے گھریلو تنازعات وحالات سے تنگ آکر اپنے باپ کوقتل کیا۔ ملزم سے آلہ قتل 30بورپسٹل برآمدکر لیاگیا۔دریں اثناء تھانہ نیوٹاؤن پولیس نےتشدد کرکے شہری کو قتل کرنے والے 2 ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ ملزموں کے نام ندیم اور تیمور حسین بتائے جاتے ہیں ، پولیس کے مطابق ملزموں نے ایک ہفتہ قبل معمولی تلخ کلامی پر تشدد کرکے طاہر حسین کو قتل کر دیا تھا،واقعہ کا مقدمہ مقتول کے والد کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا تھا۔
اسلام آباد سے مزید