اسلام آباد(محمد صالح ظافر) چین سیلابی ریلوںکو اقتصادی و معاشی طور پر بروئے کار لانے کی ٹیکنالوجی تیار کرلی ہے، اس کو وسیلے میں تبدیل کرنے کے تجربے سے پاکستان بھی استفادہ کرسکتا ہے جو خود شدید بارش اور سیلاب کا شکار ہے، چین نے موسمی پیشگوئی کے جدید ترین آلات حال کرلئے ہیں جن سے گلیشیئر پگھلنے کی رفتار کو بھی جانچا جاسکتا ہے اور موسمیاتی مصنوعی سیاروں سے حاصل ہونے والی تصاویر سے پاکستان مقامی طورپر درپیش قدرتی آفات سے نمٹ سکتا ہے۔ موسمی تبدیلیوں سے متعلق وزارت میں ایک اعلیٰ افسر اور ماہر موسمیات نے حکومت کو سفارشات پیش کردی ہیں۔ پاکستان چینی ٹیکنالوجی سے استفادہ کرکے بارشوں اور سیلاب کو زراعت اور فصلوں کیلئے استعمال کرسکتا ہے۔ جس کیلئے بھاری فنڈز مختص کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی، لیکن اس کیلئے طویل المیعاد منصوبہ بندی کی ضرورت ہوگی۔