• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تین کروڑ سے زائد متاثرہ افراد کو گھر پناہ اور ادویات کی ضرورت ہے، آصفہ بھٹو زرداری

نواب شاہ (بیورو رپورٹ)سابق صدر آصف علی زرداری اور شہید بے نظیر بھٹو کی چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ ایک مہینہ ہو چکا ہمارے عوام سیلاب کی تباہ کاریوں کا سامنا کر رہے ہیں برسا توں نے سندھ کو ڈبو دیا ہے تین کروڑ سے زائد متاثرہ افراد کو گھر پناہ اور ادویات کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکرنڈ میں ٹینٹ سٹی کے علاوہ گوٹھ خان محمد جلبانی اور سومر خان جمالی میں بارش متاثرین سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ امدادی کیمپوں میں رہائش پذیر متاثرین نے مجھے اپنی پریشانیوں سے آگاہ کیا،امید ہے حکومت سندھ سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے انتھک کاوشوں جاری رکھے گی،بارش اور سیلاب متاثرین میں ڈینگی، ملیریا اور اسہال کی پھیلتی بیماریاں تباہی کی دوسری لہر ثابت ہو رہی ہیں۔
ملک بھر سے سے مزید