اسلام آباد (اے پی پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کرک میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے خطاب کو بے شرمی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آڈیو ثبوت ہے کہ کوئی غیر قانونی کام نہیں ہوا، نہ ہی کسی کو کوئی ناجائز فائدہ پہنچایا گیا
بھارت سے بجلی کا پلانٹ عمران خان کی حکومت کی پالیسی اور قانون کے مطابق آیا، عمران صاحب ہائوسنگ سوسائٹی کے گرڈ اسٹیشن کی تنصیب کے بارے میں 18 جولائی 2020ء کا ہائی کورٹ ملتان بینچ کا فیصلہ پڑھ لیں،فارن فنڈنگ کے عوض پاکستان کی آزادی، خودمختاری اور معیشت کا سودا کرنے والا چیخیں مار رہا ہے۔
اتوار کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ?رومیتہ شیٹی ، اندردوسانج جیسے بھارتیوں سے فارن فنڈنگ لینے والا آج چیخیں مار رہا ہے ، اسے غصہ اس بات کا ہے کہ شہباز شریف نے کوئی پالیسی بدلی نہ زمین مانگی اور نہ ہی 5 قیراط کے ہیرے مانگے، ?کوئی غیرقانونی کام نہ ہونے پر عمران خان غصے سے پاگل ہوگئے ہیں۔