• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روپے کی قدر کم کرنے میں بینک ملوث، حکومت کارروائی کرے، سراج الحق

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ روپے کی قدر کم کرنے میں بینک ملوث،حکومت کارروائی کرے،مسلم لیگ ن،پیپلز پارٹی،پی ٹی آئی ایک ہی نظام،ایک ہی اسٹیٹس کو اور سودی معیشت کی محافظ ہیں ہماری لڑائی کسی فرد یا کسی پارٹی سے نہیں بلکہ اللہ کا نظام نافذ کرنے کی جدو جہد ہے۔ چند سود خور اور کرنسی کے کھیل میں ملوث بینک حکومتی سر پرستی میں ملک کو تباہ کرنے کی سازش کر رہے ہیں روپے کی قدر کم کرنے میں بینک ملوث ہیں ان کا گھناونا کھیل شرمناک ہے حکومت اور اسٹیٹ بینک تماشائی بننے کی بجائے ان کیخلاف فوری کاروائی کرے۔
اہم خبریں سے مزید