• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حرکت قلب بند ہونے سے نوجوان جاں بحق، ایک شخص کی لاش ملی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مختلف علاقوں سے دو افراد کی لاشیں ملیں ، تفصیلات کے مطابق منظور کالونی سیکٹر جی فرنیچر مارکٹ کے قریب واقع مکان سے 24 سالہ راجہ عاقب کی لاش ملی ،اہلخانہ نے بیان دیا کہ نوجوان کے دل میں تکلیف ہوئی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے بتایا کہ اسکی موت حرکت قلب بند ہونے کے باعث ہوئی ہے، سہراب گوٹھ پل کے نیچے سے ایک شخص کی لاش ملی ، جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، پولیس کے مطابق متوفی کی عمر 52سال کے قریب ہے تاہم ڈاکٹرز کی رپورٹ کے بعد موت کی اصل وجہ سامنے آسکے گی۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید