کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان، آزادکشمیرکے مرکزی رہنما محمد طاہر کھوکھر نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم پاکستان عمرا ن خان مظفر آباد جلسے میں ’’ مسٹر ایکس، وائی، زیڈ‘‘سے کشمیری قوم کو آگاہ کریں ،جنہوں نے آزاد کشمیر کے انتخابات میں پی ٹی آئی کے ٹکٹس کی منڈی لگائی اوران کی خریدو فروخت کا دھندا شروع کیا ،وہ بتائیں اس میں مسٹر ایکس، وائی نے پی ٹی آئی کے علی امین گنڈا پور اور سیف اللہ نیازی کے ساتھ مل کر کتنا مال بنایا؟ مسٹر ایکس وائی، علی امین اور نیازی نے کتنے پیسے کمائے؟ اس میں مسٹر ایکس، وائی، زیڈنے کتنا مال کمایا۔