• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشکل لمحے میں پاکستان کے ساتھ ہیں، بلنکن کی بلاول کو یقین دہانی

واشنگٹن(مانیٹرنگ نیوز) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے فود سیکورٹی کیلئے امداد کا اعلان کردیا، وزیر خزانہ بلاول بھٹو زرداری نے امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اورباہمی دلچسپی کےامورپرگفتگو کی گئی، بلاول بھٹو نے سیلاب زدگان کی مدد پر امریکاکاشکریہ اداکیا، بلنکن کاکہناتھاکہ پاک امریکامعاشی تعلقات مزیدمضبوط کیےجاسکتےہیں جس پر بلاول بھٹو نے کہاکہ ڈپلومیسی پھر لوٹ آئی ہے۔ وزیرخارجہ بلاول بھٹواورامریکی ہم منصب انٹونی بلنکن کی ملاقات کےبعد امریکی نمایندہ خصوصی برائےکمرشل،کاروباری اموردلاورسیدنے بریفنگ دی جس کے بعد امریکی وزیر خارجہ بلنکن نے کہاکہ یہ پاکستان کےلیےانتہائی مشکل لمحہ ہے،مشکل لمحےمیں پاکستان کےساتھ ہیں،سیلاب کےچیلنج سےفوری نہ نمٹےتوطویل البنیاداثرات ہوں گے،پاک امریکامعاشی تعلقات مزیدمضبوط کیے جاسکتےہیں، امریکی وزیرخارجہ نے علامہ اقبال، نصرت فتح علی خان اورعروج آفتاب کوخراج عقیدت بھی پیش کیا، بعد ازاں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نےکہا کہ ماحولیاتی انصاف پر امریکار سے مدداور تعاون چاہتے ہیں، ڈپلومیسی پھر سے لوٹ آئی ہے، یہ سبز انقلاب کا وقت ہے، یقین ہےکہ صدر بائیڈن قیادت کرینگے۔

اہم خبریں سے مزید