• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کو جلسےکی اجازت دینے پر وی سی کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے، مریم نواز کا مطالبہ

لاہور(نمائندہ جنگ،نیوز ایجنسیاں)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے مطالبہ کیا کہ عمران خان کو جلسےکی اجازت دینے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلر کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے،وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ جی سی یوکو سیاسی اکھاڑے میں تبدیل کیاگیا، بحیثیت راوین بے حد دکھ پہنچا جبکہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں مریم نواز نے مزید کہا کہ علم سیکھنے کی جگہ کو سیاسی نفرت پھیلانے کیلئے استعمال کرنا ایک ایسا جرم ہے جس پر سزا دئیے بغیر نہیں چھوڑنا چاہیے۔احسن اقبال نے مزید کہا کہ مادر علمی زہر آلود اور نفرت انگیز تقریر کی جگہ نہیں ہوتی،یونیورسٹی انتظامیہ نے عمران نیازی کو جلسےکی اجازت دیکر تعلیمی ادارےکا تقدس پامال کیا ۔
اہم خبریں سے مزید