• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم کی اقوام متحدہ میں پاکستان کی بھرپور نمائندگی پر خراج تحسین اور مریم اورنگزیب کیساتھ لندن میں پیش آنیوالے رویہ پر قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیراعظم شہباز شریف کے اقوام متحدہ میں پاکستان کی بہترین انداز میں نمائندگی اور سفارتکاری پر خراج تحسین کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔مسلم لیگ (ن) کی رکن عنیزہ فاطمہ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہاگیاہے کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے امریکہ کے تاریخی کامیاب دورہ کیا۔ عالمی رہنمائوں سے خوشگوار ماحول میں ملاقاتوں اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے امیج کو بہتر ین انداز میں پیش کیا۔مسلم لیگ (ن) نے لندن میں وفاقی وزیر مریم اورنگزیب کے ساتھ تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے ہونے والے واقعہ سے متعلق مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی ۔ قرارداد کے متن میں کہاگیاکہ تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے کئے جانے والے ناروا سلوک کی وجہ سے پوری دنیا میں پاکستان کا امیج متاثر ہوا ہے۔
اہم خبریں سے مزید