• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونیورسٹی انتظامیہ ڈسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس اور دیگر حقوق دلائے، ملازمین کی اپیل

اسلام آباد (وقائع نگار) وفاقی حکومت کی جانب سے سال 2021ء میں 25فیصد ڈسپیرٹی ریڈکشن الائونس‘ مارچ 2022ء سے 15ڈسپیرٹی ریڈکشن الائونس، جولائی سے 15فیصد ایڈہاک ریلیف اور ہائوس رینٹ سیلنگ میں 44فیصد اضافے سے نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ملازمین تاحال محروم ہیں۔ اس حوالے سے ملازمین متعدد درخواستیں دے چکے جس پر ملازمین عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ ملازمین کے مطابق 2016ء میں انہیں اپ گریڈیشن سے بھی محروم رکھا گیا‘ اب بچوں کی فیس معافی کی سہولت کو بھی ختم کر دیا گیا ہے جس سے ملازمین دلبرداشتہ ہیں اور انکے گھروں میں فاقوں کی نوبت آ چکی ہے۔ انہوں نے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی اور وفاقی سیکرٹری سے اپیل کی ہے کہ ملازمین کے تمام جائز مالی حقوق جلد ادا کئے جائیں۔
اسلام آباد سے مزید