• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون شروع کر دیا ، راجہ بشیر

پشاور(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما راجہ بشیر خان آف ترناب فارم نے پشاور کے پولیس سٹیشن چمکنی کے سٹیشن ہائوس آفیسر حمد اللہ خان کی سربراہی میں چمکنی اور نواحی علاقوں میں پولیس کمانڈوز دستوں کی طرف سے مجرموں اور منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجرموں کے خلاف کامیاب گرینڈ آپریشن اور مجرموں کےخفیہ ٹھکانوں پر دن رات چھاپے مارنے اور مجرموں کے خلاف دائرہ تنگ کرنے سے مجرموں پر لرزہ طاری ہوگیا ہے اور مجرموں کی سرگرمیاں ماند پڑ گئی ہیں راجہ بشیر خان نے علاقہ معززین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کی لعنت کے خاتمے کے لئے منشیات فروشوں کے خلاف بھی دائرہ تنگ کر کے کریک ڈائون شروع کردیا گیا ہے جس کے نتیجے میں منشیات فروشی کے اڈوں کا صفایا ہو گیا ہے ہوائی فائرنگ اسلحہ کی نمائش اور ناچ گانے کی محفلوں پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔ راجہ بشیر خان نے کہا کہ جرائم کے خاتمے او ر علاقہ کی امن و آشتی کا گہوارہ بنانے کے لئے علاقہ کے عوام اور علمائے کرام کی طرف سے پولیس سے بھر پور تعاون کیا جائے گا۔
پشاور سے مزید