• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات کا استعمال باعث تشویش، مافیاز کے خلاف کارروائی کی جائے، جمعیت نظریاتی

کوئٹہ (آن لائن )جمعیت علمائے اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عبدالستار چشتی نے آئی جی ،ڈی آئی جی ایس ایس پی کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف مہم کوخوش آئندقراردیتے ہوئے کہاہےکہ ہیروئن کی فروخت،بڑھتا ہوا استعمال،شیشہ پوائنٹس تشویش کا باعث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پولیس افسران ہیروئن چرس شراب اورشیشہ پوائنٹس پرمکمل پابند ی لگاکر منشیات کے تمام مراکزکوبندکرنے کے ساتھ منشیات فروشوں اور اس حوالےس مافیاز کاقلع قمع کرے۔ انہوں نے کہاکہ علمائے کرام، آئمہ کرام اور قبائلی مشران سیاسی جماعتوں تاجربرادری سمیت تمام طبقات سے اپیل کی کہ وہ بھی منشیات کی فروخت اور استعمال کے خلاف میدان میں نکلیں۔ منبر ومحراب سے اس کے خلاف آواز بلند کریں ۔قوم میں اس کی تباہ کاریوں سے بچنے کے لیے آگاہی فراہم کریں ۔اس کی برائیوں سے آگاہ فراہم کریں ۔انہوں نے کہاکہ صوبے میں منشیات کیخلاف کریک ڈائون کے لئے وفاقی ادارے، اینٹی نارکوٹکس فورس، ڈی آئی جی آپریشن مزید اقدامات کریں۔
کوئٹہ سے مزید