• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک اور اعصاب شکن مقابلہ، پاکستان نے انگلینڈ کو 6 رنز سے ہرادیا، سیریز میں تین دو کی برتری

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان نے ایک اور اعصاب شکن مقابلے کے بعد انگلش ٹیم کو پانچویں میچ میں چھ رنز شکست سے دے دی اور سیریز میں تین دو کی برتری حاصل کرلی۔ٹاپ آرڈر بیٹنگ بری طرح ناکام رہی لیکن بولروں نے کم اسکور کے باوجود ہدف کا کامیاب دفاع کیا اور ٹیم کی لاج رکھ لی۔بولروں کی حیران کن کارکردگی کے بعد پاکستان نے سیریز میں پہلی بار برتری حاصل کی ہے۔پہلا میچ کھیلنے والے عامر جمال نے آخری اوور میں انگلینڈ کو مطلوبہ اسکور بنانے نہیں دیئے۔کپتان معین علی مزاحمت کرتے رہے اور37گیندوں پر چار چھکوں اوردو چوکوں کی مدد سے51ناٹ آوٹ رنز بنانے میں کامیاب ہوئے لیکن ان کی کوشش جیت کے لئے ناکافی تھی۔بدھ کی شب قذافی اسٹیڈیم میں146رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ سات وکٹ پر139رنز بناسکا۔عامر جمال نے دو اوورز میں13رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔حارث روف نے دو وکٹ لینے کے لئے41رنز دیئے۔محمد نواز،محمد وسیم ،شاداب اور افتخار نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔پاکستانی بیٹنگ کی شارٹ پچ گیندوں پر کھیلنے کی خامی سے انگلینڈ نے بھرپور فائدہ اٹھایا اور بیٹنگ لائن کی کمر توڑ دی۔ جبکہ دو بیٹسمین غیر ذمے داری سے رن آوٹ ہوگئے۔آخری اوور میں 15رنز درکار تھے۔حارث روف نےکر س ووکس کو دس رنز پر آوٹ کردیا۔ایلکس ہیلزایک رن بناکر محمد نواز کی گیند پر کیچ ہوگئے۔فل سالٹ کو تین رنز پر حارث روف نے آوٹ کیا۔محمد وسیم نےبین ڈکٹ کو دس رنز پر آوٹ کیا۔ہیری بروک کو شاداب خان نے ایل بی ڈبلیو آوٹ کیا۔افتخار احمد نےڈیوڈ ملان کی اننگز کا خاتمہ کیا ۔پہلامیچ کھیلنے والے عامر جمال نے سیم کرن کو آوٹ کرکے پہلی وکٹ حاصل کی۔قبل ازیں انگلینڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کی ٹیم 19 اوورز میں 145 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔پاکستان کی آخری 9 وکٹیں اسکور میں صرف 103 رنز کا اضافہ کرسکیں۔ڈیوڈ ملان کی تھرو کے دوران کمر پر گیند لگنے کے باعث محمد رضوان آرام کر رہے ہیں۔ان کی جگہ محمد حارث وکٹ کیپنگ کر رہے ہیں۔ پی سی بی کے مطابق انجری معمولی نوعیت کی ہے۔ اس لیے آرام دیا گیا ہے۔پاکستانی بیٹنگ میں صرف رضوان نمایاں رہے جنھوں نے 63 رنز بنائے۔کپتان بابراعظم 9 ، شان مسعود 7 ،حیدر علی 4 رنز بناسکے۔پاکستان کی ناقص بیٹنگ کا سلسلہ جاری رہا اور بلے باز افتخار احمد ایک مرتبہ پھر کارکردگی دکھانے میں مکمل طور پر ناکام نظر آئے۔آصف علی کو بڑے اسکور کے لیے موقع تھا لیکن وہ مارک ووڈ کی گیند سمجھنے سے قاصر رہے۔محمد نواز کھاتہ کھولنے میں ناکام ہوئے ۔شاداب خان 7رنز بنائے۔اپنا پہلا میچ کھیلنے والے عامر جمال نے 10رنز بنائے، جو ٹیم کی جانب سے رضوان کے بعد دوہرا ہندسہ عبور کرنے والے دوسرے بیٹرتھے۔ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں، عثمان قادر کی جگہ شاداب خان اور محمد حسنین کی جگہ عامر جمال اور خوش دل کی جگہ حیدر علی کو شامل کیا گیا ہے۔

اسپورٹس سے مزید