• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نسیم شاہ میں نمونیا کی تشخیص ہوئی ہے، پی سی بی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر نسیم شاہ کو نمونیا کی تشخیص ہوئی ہے ۔وہ بدھ کی رات اسپتال میں ہی قیام کریں گے۔پی سی بی کا میڈیکل پینل نسیم شاہ کی نگرانی کررہا ہے ۔نسیم شاہ کی آئندہ میچز میں شرکت اور اسکواڈ کے ہمراہ نیوزی لینڈ روانگی کا فیصلہ ان کی میڈیکل رپورٹس دیکھنے کے بعد کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہکی نیوزی لینڈ روانگی مشکل دکھائی دے رہی ہے اور وہ انگلینڈ سیریز میں مزید حصہ نہیں لے سکیں گے۔قبل ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ فاسٹ بولر نسیم شاہ وائرل انفیکشن کا شکا ر ہوکر انگلینڈ کے خلاف پانچویں میچ سے آؤٹ ہوگئے ہیں۔

اسپورٹس سے مزید