• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ، نالے سے متصل گھر مسمار، وین اسٹاپ ختم کرنے خلاف درخواستیں قابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل طلب

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے اورنگی نالے سے متصل پاپوش نگر میں گھر مسمار کرنے سے متعلق اور کورنگی نمبر ڈھائی گرلز کالج سے متعلق وین اسٹاپ ختم کرکے نرسری بنانے کے خلاف درخواستوں کے قابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل طلب کرلیے،تفصیلات کے مطابق پاپوش نگر کے گھر کو مسمار کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ گجر نالہ اور اورنگی نالے پر کارروائی سپریم کورٹ کی ہدایت پر ہوئی، آپ کی درخواست کیسے قابل سماعت ہے؟سپریم کورٹ کے فیصلے کو گزرے کئی ماہ ہوچکے،دریں اثنا عدالت نے وین اسٹاپ ختم کر کے نرسری بنانے کے خلاف درخواست کی سماعت پر عدالت نے ریمارکس دیئے آپ کو کس نے اجازت دی پارکنگ کی؟ پہلے آپ اپنا دعویٰ ثابت کریں۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید