• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

درآمدات کے بعد سبزی وپھلوں کی قیمتوں میں استحکام آنا شروع

کراچی(اسٹاف رپورٹر)محکمہ زراعت کے ذیلی ادارے مارکیٹ کمیٹی کراچی کےچیئرمین علی زمان جوکھیو کے مطابق ملک میں سبزی اورپھلوں کی درآمد جاری ہےجس کے نتیجے میں ان اشیاء کی قیمتوں میں اب استحکام آنا شروع ہوگیاہے ۔طورخم بارڈر کے ذریعے افغانستان سے ٹماٹر کے92ٹرک‘پیاز کے11‘انگورکے 36‘انار کے7‘ خربوزے کے 18‘ہری مرچ اورہرے دھنیے کے 2اورکھیرے کا ایک ٹرک پاکستان پہنچ چکا ہے۔ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے علی زمان جوکھیوکا کہنا تھاکہ سیلاب اور بارشوں کے باعث ملک میں سبزیوں اور فروٹ کی بہت قلت پیدا ہوگئی ہے۔
ملک بھر سے سے مزید