• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کو اقوام متحدہ میں اپنی حیثیت سے استفادہ کرناچاہئے‘مولاناشیرانی

کوئٹہ ( آئی این پی) جمعیت علما ء اسلام پاکستان کے مرکزی قائد مولانا محمد خان شیرانی نے چین کے سفیر کی دعوت پر اسلام آباد میں چین کے سفارتخانے کا دورہ کیا سفارتخانہ پہنچنے پر سفیر مسٹر نونگ رونگ نے مولانا محمد خان شیرانی کا خیر مقدم کیا مولانا محمد خان شیرانی نےگفتگوکرتے ہوئے کہا کہ اس وقت چونکہ دنیا کا عالمی نظام توحید اور گلوبلائزیشن کی طرف گامزن ہے اس تناظر میں چین کو اقوام متحدہ میں اپنی کلیدی حیثیت سے استفادہ کرتے ہوئے ایک ایسے تھنک ٹینک کے قیام کیلئے کوشش کرنی چاہیے جس میں دنیا کے تمام نظریات و مذاہب کے نمائندے مل بیٹھ کر ایک ایسے عالمی نظام اور حاکمیت کے مناسب طریقہ کار کا خاکہ وضع کریں جو انسانیت کے ہر طبقہ فکر اور قوم کیلئے قابل قبول ہوسفیر مسٹر نونگ رونگ نے کہا کہ ہم اپنی حکومت کی طرف سے عنقریب مولانا شیرانی کو چین کا دورہ کرنے کی دعوت دیں گے تاکہ عالمی نظام کے خدوخال سے متعلق ان کے فکر کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کو یقینی بنایا جائے ۔
کوئٹہ سے مزید