• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبان کو تنہا کرنے کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے، وزیر خارجہ بلاول بھٹو

واشنگٹن (اے ایف پی) پاکستانی وزیرخارجہ بلاول بھٹو چاہتے ہیں کہ دنیا طالبان کیساتھ رابطے میں رہیں، انہوں نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان کے حکمرانوں کو تنہا کرنے کےسنگین نتائج برآمد ہوں گے.

 امریکی وزیرخارجہ کے چین سے قرض میں ریلیف سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بیجنگ سے انتہائی نتیجہ خیز مذاکرات ہوئے ہیں.

 واشنگٹن چاہتا ہے کہ ہم چین کے اندرونی معاملات پر مزید بات کریں، مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بہتر ہو گا کہ پہلے ان بین الاقوامی تنازعات کو حل کرنے کی کوشش کی جائے، جن کی نشاندہی اقوام متحدہ کی جانب سے کی گئی ہے۔

اپنے دورہ واشنگٹن کے موقع پر نیوز ایجنسی اے ایف پی کو انٹرویو دیتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے امریکا کی جانب سے طالبان پر عدم اعتماد اور اس ملک کے منجمد اثاثے سوئٹزرلینڈ کے ایک پروفیشنل فنڈ میں منتقل کرنے کے بعد ’متوازی حکومت‘‘ بنانے کے خلاف تحفظات کا اظہار کیا۔

اہم خبریں سے مزید