• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

3 افراد کی لاشیں ملیں، ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، 3 افراد کی لاشیں ملیں ، تفصیلات کے مطابق کورنگی گودام چورنگی کے قریب تیز رفتار ٹینکر موڑ کاٹنے کے دوران بے قابو ہوکر وہاں موجود کار ، رکشوں اور موٹر سائیکل کو روندتا ہوا گاڑیوں میں گھس گیا جس کے نتیجے میں 30 سالہ فہد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا، حادثے کے بعد بد ترین ٹریفک جام ہوگیا،پولیس نے ٹینکٹر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا جاں بحق ہونے والے شخص کی حادثےمیں دو رکشا،موٹرسائیکل اور کار بری طرح متاثر ہوئے ،دریں اثنا شیر شاہ پنکھا ہوٹل کے قریب تیز رفتاری کے باعث پیش آنے والے حادثے میں 60 سالہ محمد رمضان جاں بحق ہوگیا ، سہراب گوٹھ شفیق موڑ کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار21 سالہ قادر جاں بحق ہوگیا،متوفی قریبی واقع کمپنی میں ملازمت کرتا تھا، علاوہ ازیں ہاکس بے رمضان گوٹھ کے قریب گھر میں کرنٹ لگنے سے 7 سالہ بسمہ جاں بحق ہوگئی ، اورنگی ٹا ئون سیکٹر ساڑھے گیارہ کرنٹ لگنے سے 25 سالہ بابر علی جاں بحق ہوگیا، لانڈھی بابر ماکیٹ کے قریب ہوٹل کے اندر کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 32سالہ رفیع اللہ جاں بحق ہوگیا ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید