کراچی (اسٹاف رپورٹر) راوالپنڈی سے چاندی فروخت کرنے کے لیے آنے والے صراف سہیل احمد سے پریڈی تھانے کی حدود میں کار سوار ملزمان نے پولیس اہلکار بن کر چیکنگ کے بہانے رقم لوٹ لی، واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا، پولیس کے مطابق درخواست گزار کا کہنا ہے کہ وہ حیدر آباد اور کراچی میں فروخت کی گئی چاندی کی رقم جو بیگ میں موجود تھی لے کر رات سوا نو بجے کوچ کے اڈے کی طرف جا رہا تھا کہ صدر منسفیلڈ اسٹریٹ پر سفید رنگ کی کار میں سوار 4افراد نے روکا، ڈرائیور کے ساتھ والے شخص نے اپنا تعارف پولیس افسر کی حیثیت سے کرایا اور بیگ کی تلاشی لینے کے بہانے دو لاکھ پانچ ہزار روپے غائب نکال گئے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید