• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فارما سیوٹیکل مینو فیکچررز کا ضروری دوائیں 35 فیصد مہنگی کرنیکا اعلان

کراچی (سہیل افضل) پاکستان فارما سیوٹیکل مینو فیکچررز ایسو سی ایشن نے ادویات کی قیمتوں کو سیاسی مسئلہ قرار دیتے ہوئے پیر سے 35 ضروری دوائوں کی قیمت از خود بڑھانے کا اعلان کر دیا.

 پی پی ایم اے کے چیئرمین قاضی منصور دلاور، فاروق بخاری ، ڈاکڑ قیصر وحید اور زاہد سعید نے جمعرات کو مقامی ہو ٹل میں پریس بریفنگ میں بتایا کہ ڈریپ بورڈ سے منظور شدہ سمری کابینہ میں پیش ہوئی لیکن اسے مسترد کر دیا گیا.

اس وقت بخار،ٹی بی،مرگی،ملیریا ،پیٹ کی بیماریوں ،جلد اور ڈپریشن کی دوائیں مارکیٹ سے شارٹ ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کی پیداواری لاگت موجود قیمت سے 100 فیصد بڑھ چکی ہے ،اندسٹری بحران کا شکار ہے،600میں سے160کے قریب فارما صنعتیں یا تو بند ہو چکی ہیں یا انہیں فروخت کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، ڈالرمہنگا،بجلی مہنگیہو گئی.

گیس،پیٹرول،انتظامی اخراجات سب بڑھ گئے،مارکیٹ میں ہر چیز کی قیمت بڑھ چکی لیکن فارما اندسٹری کیلئے طے شدہ فارمولے کے تحت قیمت میں اضافہ ہر مرتبہ مسئلہ بنا دیا جاتا ہے ،فارما اندسٹری کا 95 فیصد خام مال امپورٹ ہو تا ہے، ہمیں سانس لینے کی بھی اجازت نہیں پیراسیٹا مول کی قیمت 1.70 روپے فی گولی ہے اس کی لاگت 2.70 روپے ہو چکی ہے.

قیمتوں میں اضافے کے بارے میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی فیصلہ دیا لیکن ڈریپ اس پر بھی عمل نہیں کر رہی،ہم 6ماہ سے انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کر رہے ہیں،خط و کتابت کر رہے ہیں لیکن ہمیں کوئی جواب نہیں دیا جا رہا، ہمارے لئے اب بعض دوائیں بنانا ناممکن ہو چکا ہے ،ہماری اندسٹری پر سیلز ٹیکس لگایا گیا اور کہا گیا کہ 48 گھنٹے میں ریفنڈ ملے گا،لیکن 40ارب میں سے صرف 1.47 ارب روپے کا ریفنڈ دیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید