• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عجلت میں سیاسی انتقام کیلئے مقدمات کا انجام یہی نکلتا ہے، لیگی رہنما

کراچی(ٹی وی رپورٹ)لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ عجلت میں سیاسی انتقام کیلئے بنائے گئے مقدمات کا انجام یہی نکلتا ہے،آج اصل بریت نواز شریف کی ہوئی،تجزیہ کار منیب فاروق کاکہناہےکہ مریم نواز کے اوپر کوئی الزام نہیں نہ ہی وہ سزا یافتہ ہیں، اب وہ کوئی بھی الیکشن لڑ سکتی ہیں، پروگرام میں عطا تارڑ، اطہر کاظمی اور عادل شاہزیب نےگفتگو کی ۔جیو نیوز کے پروگرام” آپس کی بات “کے میزبان منیب فاروق نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا ہےکہ آج کی سب سے بڑی خبر یہ ہے کہ مریم نوازشریف کی ایوین فیلڈ ریفرنس کے اندرجو سزا ٹرائل کورٹ نے سنائی تھی اسے اسلام آباد ہائی کورٹ نے کالعدم قرار دے دیا، اب مریم نواز کے اوپر کوئی الزام نہیں نہ ہی وہ سزا یافتہ ہیں، اب وہ باقاعدہ طور پر اس حساب سے اہل ہیں کہ وہ کوئی الیکشن لڑ سکیں گی۔ معاون خصوصی وزیراعظم عطا تارڑنے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس ماحول میں یہ مقدمات بنائے گئے تھے سیاسی استحصال کا نشانہ بنایا گیا۔میاں نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نکالا گیاجس کے بعد مقدمے کی روزانہ سماعت کی گئی جس کی جے آئی ٹی میں نگراںججز بیٹھے ہوں اور جس کے ٹرائل کو سپریم کورٹ کے ججوں نے مانیٹر کیا ہو وہ ماحول تو آپ کے سامنے تھا۔
اہم خبریں سے مزید